پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی نے سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

0
14

Ref No: 069/2021 Date: 22-02-2021
پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی نے سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
آغا خان اسپتال اور حسن اسکوائر سے ڈالمیا جانے والی سڑکیں ٹریفک پولیس نے بند کردیں
انتظامیہ کے نزدیک کورٹ کے فیصلوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے، حلف نامہ کی خلاف ورزی کی گئی ہے راستوں کی بندش کے باعث فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان بروقت اسپتال نہ پہنچ سکا، دم توڑ گیا سڑکوں کی بندش اور ٹریفک جام کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کے کروڑوں گھنٹے ضائع ہوجاتے ہیں معزز عدالت مورخہ 23 جنوری 2021 کو توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کرے گی کراچی پولیس و ٹریفک پولیس کی جانب سے حلف کی پاسداری نہ کرنے پر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی نے سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ پی ڈی پی نے ٹریفک پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف پیش کیا کہ آغا خان اسپتال سے ڈالمیا اور حسن اسکوائر سے ڈالمیا جانے والی سڑکیں ٹریفک پولیس نے بند کردی ہیں جو کہ فریقین کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے حلف نامہ کی سراسر خلاف ورزی ہے اور جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ جبکہ اسی دوران شریف آباد میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا بائیس سالہ نوجوان اسامہ ٹریفک جام کی وجہ سے بروقت اسپتال نہ پہنچ سکا اور دم توڑ گیا۔ سڑکوں کی بندش اور ٹریفک جام کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کے کروڑوں گھنٹے روزانہ ٹریفک جام کی نظر ہو جاتے ہیں۔ انتطامیہ کے نزدیک کورٹ کے فیصلوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ حکومت سندھ توہین عدالت کی مرتکب ہے۔ عدالت ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کرے۔ معزز عدالت کل بروز منگل مورخہ 23 جنوری 2021 کو توہین عدالت کی درخواست نمبر 5738/21 کی سماعت کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کرکٹ میچوں کے سلسلے میں کراچی اسٹیڈیم کے قریب سڑکیں بند کرنے کے خلاف پاسبان نے سندھ پائی کورٹ مین ایک آئینی درخواست جمع کرائی تھی۔ جس کے جواب میں، ایس پی ٹریفک ایسٹ نے معزز عدالت میں حلف نامہ جمع کراتے ہوئے یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ پی ایس ایل میچوں کے دوران سڑکیں بند نہیں ہوں گی۔ 18 فروری کو آخری سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہٹو پر مشتمل ایس ایچ سی کے ڈویژن بینچ کو ایس پی ٹریفک ایسٹ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پی ایس ایل میچوں کے دوران سڑکیں کھلی رکھی جائیں گی۔ معزز عدالت نے ایس پی ٹریفک ایسٹ کی یقین دہانی کو قبول کرلیا تھا اور مزید کہاتھا کہ اگر میچوں کے دوران سڑکیں بند کردی گئیں تو توہین عدالت کی درخواست دائر کی جاسکتی ہے.

Leave a reply