مسافرٹرین پٹری سےاترگئی،97افراد زخمی:ہلاکتوں کااندیشہ

0
34

قائرہ:مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، 97 افراد زخمی ،اطلاعات کے مطابق مصر کے شمالی صوبے قلیوبیہ میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 97 افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ واقعے میں متعدد افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔رپورٹ میں صوبائی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ ٹرین کی کم سے کم 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں،

واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین کے متعدد ڈبے پٹری کے اطراف میں الٹ گئے ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد ان کے پاس موجود ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوری طور پر واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی

Leave a reply