متحدہ عرب امارات جانے والے مسافرہوجائیں خوش:بڑی رعایت دے دی گئی

0
24

اسلام آباد : متحدہ عرب امارات جانے والے مسافرہوجائیں خوش:بڑی رعایت دے دی گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سے دبئی،شارجہ،ابوظہبی جانے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ یواےای جانےوالےتمام مسافر5ہزار روپےمیں اپناٹیسٹ کرواسکیں گے، اس حوالے سے ایئرپورٹ پرموجودتمام لیبارٹریوں کوباضابطہ مطلع کردیاگیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل فیصل آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر بھی ریپڈ پی سی آر کے چارجز ساڑھے 6ہزار سے کم کرکے 5ہزارکر دیے تھے، جس کے بعد متحدہ عرب امارات جانے والے 5ہزار روپے میں ٹیسٹ کراسکیں گے۔

خیال رہے متحدہ عرب امارات اتھارٹی نے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کیا تھا ، نیا ہدایت نامہ پاکستان، بھارت، نیپال، نائیجیریا، سری لنکا کے شہریوں کے لیے جاری کیا گیا۔

نئے ہدایت نامے میں ٹیسٹ کی ٹائمنگ 4 سے بڑھا کر 6 گھنٹے کردی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ تمام ایئر لائنز نئی ہدایت پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی، مسافروں کو یو اے ای آمد سے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا، 17 اگست سے یو اے ای آنے والے مسافروں کو ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

Leave a reply