پاسپورٹ آفس رشوت کا گڑھ،بغیر رشوت کام ہونا ناممکن

قصور
پاسپورٹ آفس قصور رشوت کا گڑھ، آفس کے سیکیورٹی گارڈز رشوت لینے میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں،سالوں سے میڈیا و سوشل میڈیا پر سیکیورٹی گارڈز کی رشوت لینے کی سینکڑوں بار ویڈیوز وائرل ہوئیں تاہم سیکیورٹی عملے اور پاسپورٹ آفس عملے کے خلاف کاروائی نا ہو سکی،قصور کی عوام کا وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق قصور پاسپورٹ آفس رشوت کا گڑھ بن چکا ہے جہاں بغیر رشوت کے کام ہونا کسی معجزے سے کم نہیں
پاسپورٹ آفس کا سیکیورٹی عملہ رشوت لینے میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتا ہے اور بغیر کسی ڈر اور خوف کے لوگوں سے رشوت وصول کرتا ہے جبکہ پاسپورٹ آفس کے قیام سے ابتک سینکڑوں بار سیکیورٹی عملہ کی رشوت لیتے ہوئے ویڈیوز میڈیا و سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں تاہم کسی بھی سکیورٹی گارڈ و پاسپورٹ عملے کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں ہو سکی جس سے ان کے بااثر ہونے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے
ایک ویڈیو میں قصور پاسپورٹ آفس میں سیکیورٹی گارڈ کو 14000 بطور رشوت میں ایک عورت ساتھ ڈیل کرتے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے تاہم کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور شاید ہو گی بھی نہیں کیونکہ یہ معمول کا کام بن چکا ہے
سیکیورٹی عملہ و پاسپورٹ آفس عملہ آفس بننے سے ابتک بڑے ڈھرلے سے بغیر کسی ڈر اور خوف کے رشوت لے رہا ہے کیونکہ سینکڑوں بار میڈیا پر ویڈیوز آنے پر بھی ایک معمولی سیکیورٹی گارڈ تبدیل نہیں کیا گیا تو دیگر عملے کے خلاف کیا کارروائی ہو گی
شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لے کر پاسپورٹ آفس کے سارے راشی عملے سے جان چھڑوانے کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.