پتہ چلنے کے باوجود کرونا سے بچاؤ کے اقدامات کیوں نہیں کئے؟ برطانوی اینکر کے سیکرٹری صحت سے سخت سوال

پتہ چلنے کے باوجود کرونا سے بچاؤ کے اقدامات کیوں نہیں کئے؟ برطانوی اینکر کے سیکرٹری صحت سے سخت سوال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کو کنٹرول کیوں نہیں کیا جا سکا، برطانوی ٹی وی نے ہیلتھ سیکرٹری کو بلا کر سخت ترین سوال کر ڈالے

برطانوی ٹی وی کے اینکر نے ہیلتھ سیکرٹری کو اسکی پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر بھی نشر کی گئی اور اینکر نے سے سوال کیا کہ جب پتہ تھا، جب پہلے دیکھ لیا تھا کہ کرونا آ رہا ہے، پارلیمنٹ میں اس بارے بات ہوئی تھی تو ابھی تک چیزیں کنٹرول نہیں ہوئیں لوگ مر رہے ہیں، وینٹی لیٹر نہیں ہیں تم نے کیا کیا ہے، اس سب کا ذمہ دار کون ہے، برطانیہ میں کرونا کے کیسز بڑھتے ہی جا رہے ہیں

اینکر کے سوال پر ہیلتھ سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ہم کرونا سے نمٹ رہے ہیں لیکن ایمرجنسی کی‌صورتحال تھی،جس وجہ سے ایسی صورتحال پیدا ہوئی، یہ قومی ایمرجنسی تھی جس پر اینکر نے کہا کہ آپ پہلے سے واقف تھے اور آپ کے پاس وقت تھا عوام کو کرونا سے محفوظ رکھا جا سکتا تھا

ہیلتھ سیکرٹری نے کہا کہ برطانیہ میں ہم کرونا سے نمٹنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں، اسکے لئے سماجی فاصلہ ضروری ہے اسی لئے لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، عوام کو چاہئے احتیاط کریں، ہمارے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کا علاج کر رہے ہیں،

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی ہے،برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے ملک میں نافذ عمل لاک ڈاؤن میں مزید 3 ہفتے کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اعلان وبائی مرض کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔لاک ڈاؤن میں نرمی معیشت اور انسانی جانوں کے لیے نقصان دہ ہوگی، اسی لیے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا، شہری احتیاطی تدابیر سختی سے اپنائیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.