اسلام آباد میں پتنگ بازی پر پابندی عائد؛ نوٹیفکیشن جاری

0
26
kite

اسلام آباد میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر اسلام آباڈ کے ٹوئیٹر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہر اقتدار میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کر دی گئی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پتنگ بازی پر دفعہ 144 نافذ کر دی جبکہ نوٹیفکیشن کا اطلاق آج سے دو ماہ تک کیلئے ہو گا.


ڈی سی آفس کے مطابق پتنگ بازی کی خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون ہو گا اور خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہو گی لہذا تمام ایسے افراد کا آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس معاملہ میں قانون اور ہدایات پر عمل کریں ورنہ اس خلاف ورزی پر جیسے بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو جواب دیا کہ اس حبس ذدہ ماحول میں پریشان عوام کو کچھ مزہ کرنے دیا جاتا تو کیا اچھا ہوتا جبکہ F-9 پارک میں دھاتی تار کو کنٹرول کرکے اسکی اجازت دے دی جاتی تو اچھا ہوتا تاکہ عام کو کچھ تفریح کا موقع مل جاتا لیکن دوسری جانب ایک اور صارف نے اختلاف کیا اور کہا کہ اس کی اجازت شہر یا آبادی کے بجائے یا میدانوں میں بھی دی تو ادھر بھی انسانوں کی طرح باقی حیات جیسے پرندے اور دوسرے جانور ہیں کو نقصان ہوا لہذا اچھا ہے کہ اس پر پابندی عائد کردی گئی.

Leave a reply