پولیس کی کاروائی، پتنگ فروشوں کی شامت آ گئی.
راولپنڈی پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی،03پتنگ فروش گرفتار، 1400پتنگیں اور 19 کیمیکل ڈوریں برآمد، مقدمات درج
ایس ایچ او صادق آباد اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش شبیر احمد کو گرفتار کیا، ملزم کے قبضہ سے 1200 پتنگیں اور 12 کیمیکل ڈوریں برآمد ہوئیں.
ایس ایچ او آر اے بازار کی زیرنگرانی پولیس ٹیم نے دوران ناکہ بندی گاڑی کو روک کر چیک کیا.
گاڑی میں سے 200 پتنگیں اور 07 کیمیکل ڈوریں برآمد کرکے نعمان بٹ اور سلمان خٹک کو گرفتار کر لیا، پولیس
پتنگ فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، پولیس
ڈویژنل ایس پیز کی جانب سے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش، پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دیں.