محب وطن سیاستدان نوازشریف کی مسلم لیگ چھوڑکرقائداعظم کی مسلم لیگ میں شامل ہونے لگے

0
28

لاہور:محب وطن سیاستدان نوازشریف کی مسلم لیگ چھوڑکرقائداعظم کی مسلم لیگ میں شامل ہونے لگے،اطلاعات کے مطابق لیگی رکن مظہر علی رانجھا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ قائد اعظم میں شامل ہو گئے،

 

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی معروف سیاسی شخصیت میاں مظہر علی رانجھا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ قائداعظم میں شامل ہو گئے۔اس موقع پر مظہر علی رانجھا کا کہنا تھا کہ آج اپنے گھر اصل مسلم لیگ میں واپس آ گیا ہوں۔چوہدری پرویز الہیٰ نے مظہر علی رانجھا کو کوٹ مومن کے لیے تحصیل ناظم کا امیدوار نامزد کر دیا۔

گذشتہ ہفتے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور جنرل سیکرٹری پنجاب پاکستان مسلم لیگ سینیٹر کامل علی آغا سے این اے 169 بہاولنگر سے تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ ہولڈر احمد خان کموکا نے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر صدر مسلم لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری فیاض تبسم بھی موجود تھے۔

چودھری پرویزالٰہی نے احمد خان کموکا کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم ہر محب وطن پاکستانی کواپنی پارٹی میں ویلکم کہتے ہیں۔ اس سے قبل سابق رکن پنجاب اسمبلی رائے عثمان کھرل پاکستان مسلم لیگ قائداعظم میں شامل ہوئے۔ رائے عثمان کھرل نےپاکستان مسلم لیگ قائد اعظم میں اپنی شمولیت کا اعلان ہفتے کے روز سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ایک ملاقات میں کیا۔

پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم میں شمولیت پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے انہیں خوش آمدید کہا، چوہدری پرویزالہٰی نے اس موقع پر توقع ظاہر کی کہ رائے عثمان کھرل پارٹی کی بہتری اور بالخصوص بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پنجاب کی سیاست کے کئی اہم ناموں نے پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ان ناموں میں کچھ سابق اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں نامور سیاسی شخصیات پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے قافلے میں شامل ہو رہی ہیں۔

Leave a reply