
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زراری نے کہا ہے کہ پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،
بلاول زرداری نے سکھر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانی دی پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا ،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کسانوں کا خیال رکھا ،پی ٹی آئی حکومت کا مقابلہ صرف پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو تکلیف سے دوچار کیا، پیپلزپارٹی رہنماوں پر مقدمات ہیں پیپلزپارٹی جیالوں کا دور آرہاہے ،پاکستان بچانے نکلے ہیں، ہمارے رہنماوں کے اہل خانہ پر بھی مقدمات ہیں سکھر سے کشمیر تک کٹھ پتلیوں کا مقابلہ کررہے ہیں ،سلیکٹڈ،نااہل حکومت کوبھگانے کیلئے کارکنوں کو جاگنا ہو گا ،پیپلزپارٹی سلیکٹڈ کوبھگانے کیلئے اس سرزمین پرکھڑی ہے،
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ سکھر کاخورشید شاہ آج بھی پابند سلاسل ہے،سکھر کا اپوزیشن لیڈرجیل میں،لاہورکا مزے کررہا ہے ،حکومت اتنا ظلم کرے جتنا خود برداشت کرسکے،تحریک انصاف کی آخری حکومت ہے،جیالوں کی حکومت آرہی ہے،سکھر کے کارکنوں نے صف اول کا کردار ادا کیا ہے،عوام کا ساتھ اور مدد مانگنے سکھر آیا ہوں، اس حکومت کے سامنے صرف پیپلزپارٹی کے جیالے کھڑے ہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کسانوں کا خیال رکھا،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانی دی،
پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول