’پاوری سانگ‘ نے میری مقبولیت کے تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے یش راج مُکھاٹے
’پاوری ہورہی ہے‘ ویڈیو پر گانا تیار کرنے والے معروف بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے کا کہنا تھا کہ اُن کے ’پاوری سانگ‘ نے اُن کی مقبولیت کے تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں یشراج مکھا ٹے نے کہا کہ لوگ مجھے سانگ تیار کرنے کے لیے دلچسپ ویڈیوز بھیجتے ہیں اور پاوری ویڈیو بھی مجھے ایک صارف نے انسٹاگرام پر بھیجی تھی۔
اُنہوں نے کہا کہ جب میں نے دینانیر کی پاوری ویڈیو دیکھی تو پاوری سانگ تیار کرنے کے لیے فوراََ اپنے اسٹوڈیو میں چلا گیا میں نے دو سے تین گھنٹے محنت کرکے ’پاوری سانگ‘ تیار کیا اور اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کردیا۔
اُنہوں نے کہا کہ میرا یہ پاوری سانگ کچھ ہی دیر میں اس قدر وائرل ہوا کہ اس نے میرے تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا پاوری سانگ دینانیر کو بھی بھیجا اور اُنہیں بھی یہ اس قدر پسند آیا کہ اُنہوں نے اس پر ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔
یشراج مکھٹے نے دینانیر کو سراہاتے ہوئے کہا کہ میں دینانیر کی اس ویڈیو سے بہت متاثر ہوا ہوں اُن کے تین جملوں نے سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ تہلکہ مچادیا ہے، ہر ایک انسان اس سے بہت لطف اندوز ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ معروف بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے، جو ٹی وی شوز اور فلموں کی ویڈیو کلپس کو مضحکہ خیز گانوں میں تبدیل کرنے کے لئے مشہور ہیں اُنہوں نے پاکستانی لڑکی دینانیر کی پاوری سانگ پر دلچسپ ویڈیو کو بھی ایک گانے میں تبدیل کردیا تھا-
خیال رہے کہ پاکستان، بھارت سمیت دیگر ممالک میں اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور لوگ بھی دینانیر کا یہ انداز یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہورہی ہے فالو کرتے ہوئے ویڈیوز بنا رہے ہیں۔
نہ صرف عوام بلکہ پاکستانی شوبز ستارے،کھلاڑی اور برانڈز بھی اپنے دوستوں کے ساتھ یہ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔