تلہ گنگ : پاکستان ہوپ گورز فاؤنڈیشن نے ڈھلی کے متعدد غریب مستحق بچوں کی سکول فیسیں ادا کر دیں

باغی ٹی وی : تلہ گنگ (شوکت ملک سے) پاکستان ہوپ گورز فاؤنڈیشن کی جانب سے خدمت خلق کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان ہوپ گورز فاؤنڈیشن نے ڈھلی کے متعدد غریب مستحق بچوں کی سکول فیسز ادا کر دی۔ پاکستان ہوپ گورز فاؤنڈیشن جوکہ تلہ گنگ گردونواح کے مختلف علاقوں میں غریب کمزور و لاچار افراد کی فلاح و بہبود کےلیے دن رات کوشاں ہے، فاؤنڈیشن کے ممبران کی جانب سے قائم کیے گئے خصوصی فنڈز سے تلہ گنگ کے نواحی گاؤں ڈھلی کے متعدد مستحق بچوں کی سکول فیسز ادا کر دی گئی، اس موقع پر پاکستان ہوپ گورز فاؤنڈیشن کے سینئر ممبر عامر عقیل کا کہنا تھا کہ ڈھلی، محمود والا گردونواح کے غریب اور مستحق والدین جو اپنے بچوں کی فیسز ادا نہیں کرسکتے وہ فاؤنڈیشن ممبران سے رابطہ کریں ان کی ضرور مدد کی جائے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف دکھی انسانیت کی خدمت ہے جوکہ بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔

Leave a reply