کھلاڑیوں کوکشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کی ادائیگیاں تاحال نہ ہوسکیں

0
39

مظفرآباد:کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 میں شریک کھلاڑیوں کو تاحال ادائیگیاں نہ ہوسکیں، کے پی ایل مینجمنٹ کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کےٹائٹل اسپانسرکنگڈم ویلی نے کروڑوں روپے ادا کرنے ہیں۔کےپی ایل مینجمنٹ کےمطابق کنگڈم ویلی نے KP SEASON 2 کے ٹائٹل اسپانسر اور ٹیکسز کی مد میں 13 کروڑ 71 لاکھ 60 ہزار 820 روپے ادا کرنے ہیں، کنگڈم ویلی رقم ادا کرے گی تو کھلاڑیوں کو 9 کروڑ سے زائد رقم ادا کریں گے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کی اہم فرنچائیز میرپور رائلز کی نئی انتظامیہ نے چارج سنبھال لیا

کے پی ایل مینجمنٹ نے سیزن 2 کے ٹائٹل اسپانسرشپ کی مد میں کروڑوں کی ادائیگی نہ کرنے پر کنگڈم ویلی کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔ کشمیر پرئیمیر لیگ نے کنگڈم ویلی کو دس روز کی مہلت دے دی، کے پی ایل مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ دس روز بعد کنگڈم ویلی کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔

کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری

واضح رہے کہ کنگڈم ویلی کے پی ایل کے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے کے بعد پی ایس ایل میں بھی اسپانسر شپ دے رہی ہے۔

دوسری جانب ادائیگی نہ کرنے کے معاملے پر کنگڈم ویلی کے چئیرمین چوہدری غلام حسین کا موقف بھی سامنے آگیا، انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر پریمئیر لیگ کے ساتھ کشمیر کے لئے بھلا کرنے کا سوچا لیکن انہوں نے مایوس کیا۔

ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی پیشکش کیے جانے کا امکان

چوہدری غلام حسین شاہد کا کہنا ہے کہ میں نے صرف 4 کروڑ سے زائد رقم دینی ہے، اس سے زیادہ جھوٹ ہے، کے پی ایل مینجمنٹ نے میرے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ 4 کروڑ میں سے براڈ کاسٹنگ کی 3 کروڑ کی رقم آپ رکھ لینا۔انہوں نے کہا کہ کے پی ایل والے منت سماجت کرتے ہوئے میرے پاس آئے تھے کہ ہمیں اسپانسر کریں، مجھے کے پی ایل نے پھنسادیا، کہا گیا کہ تین چار کروڑ پہلے دے دیں باقی جب مرضی دے دیں۔

کشمیر پریمیئر لیگ: مظفرآباد ٹائیگرز اور راولا کوٹ ہاکس فائنل میں مدمقابل

چوہدری غلام حسین نے کہا میں کے پی ایل کی بقیہ رقم ضرور ادا کروں گا، میں نے ہمیشہ ٹیکسز دئیے ہیں، KPL والوں نے حکومت کو ایک روپیہ ٹیکس نہیں دیا۔ ایم ایس ایل کروایا، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اسپانسر کیا سب کو رقم ادا کی گئی۔ کے پی ایل سے تمام ادائیگیوں کی رسیدیں مانگتا رہا لیکن انہوں نے ایک رسید نہیں دی، کے پی ایل نے ٹیکسز بھی میرے کھاتے میں ڈال دئیے ہیں جسکی بات ہی نہیں ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کا انعقاد 13 سے 26 اگست 2022ء تک مظفرآباد کرکٹ اسٹیدیم میں ہوا تھا جس میں سات فرنچائزز نے حصہ لیا تھا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل سمیت آخری چار میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکے تھے، پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نمایاں ٹیم میرپور رائلز کو کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کا فاتح قرار دے دیا گیا تھا۔

Leave a reply