پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں آ گیا

0
32

پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں آ گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے10 ملازمین کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے متاثرہ ملازمین نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تمام متاثرہ ملازمین کے 3 روز بعد دوبارہ کورونا ٹیسٹ لئے جائینگے

قبل ازیں وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں اہم اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں کورونا کے پھیلائو،عوامی اجتماعات، شادی ہالز کے حوالے سے این پی آئیز کا جائزہ اورویکسینیشن کےلیے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔کورونا کے بڑھتے وار کے پیش نظر اجلاس میں نئی پابندیوں کا فارمولہ بھی پیش کیا گیا ہے، جس کا اطلاق آئندہ 48 گھنٹوں میں کیا جائے گا، این پی آئیز کے نفاذ سے پہلے تمام صوبوں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کی جائے گی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ مختلف تعلیمی اداروں کے ڈیٹا کی بنیاد پر کیا جائے گا، این سی او سی نے قرار دیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا سے 7 مریض انتقال کرگئے،ملک بھرمیں 4 ہزار 340 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ،این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 49 ہزار809 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.71 فیصد رہی ،ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد29 ہزار 19 ہو گئی،ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 13 لاکھ 28ہزار487 ہو گئی،

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں کورونا کے 443 کیسز رپورٹ ہوئے ،اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 75 فیصد ہوگئی،

Leave a reply