پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 57واں اجلاس کب ہوگا تاریخ اور جگہ کا اعلان ہو گیا

پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 57واں اجلاس کب ہوگا تاریخ اور جگہ کا اعلان ہو گیا
باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی ہدایت کے مطابق پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا رواں سال کا پہلا اور مجموعی طور پر 57واں اجلاس 4 فروری بروز منگل کو پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوگا۔
خیبرپختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں بی او جی کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے گذشتہ سال بی او جی کا 53واں اجلاس صوبہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں منعقد کیا تھا۔ ملک کے مختلف شہروں میں اجلاس منعقد کروانے کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کو مالکانہ حقوق فراہم کرناہے۔
اجلاس میں مندرجہ ذیل نکات پرتبادلہ خیال کیا جائے گا:
• چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی رپورٹس
• سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے لیے ماڈل آئین
• آڈٹ کمیٹی رپورٹ
• غیرملکی لیگز کے لیے این او سی سے متعلق پالیسی
• پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی تعیناتی کے لیے جاری عمل پر تازہ ترین صورتحال
• کھیل سے متعلق امور