پی سی بی کے دفاتر مزید کب تک بند رہیں‌ گے، خبر آگئی

پی سی بی کے دفاتر مزید کب تک بند رہیں‌ گے

باغی ٹی وی : پی سی بی کے دفاتر بند کرنے میں ایک روز کی مزید توسیع کردی گئی ، آج بھی دفاتر نہیں‌ کھلیں گے

بورڈ سٹاف اسٹاف کے ایک رکن کو کورونا ہونے کی وجہ سے دفاتر تین روز کیلئےبند کر دیے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق دفاتر بند رہنے میں ایک دن کی توسیع کی گئی ہے، اسٹاف کے گزشتہ روز کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

بورڈ ذرائع کاکہنا ہے کہ آج رزلٹ آنے کے بعد آئندہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کوویڈ ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں، جس شخص کی کوویڈ رپورٹ پازیٹو ائی ہے،وہ ایک بااثر شخیت ہے تاہم اس کا نام ابھی تک سامنے نہیں آسکا۔

واضح رہے کہ اس سےقبل پی ایس ایل کے کھلاڑیوں‌میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان سپر لیگ کے میچز ملتوی کردیے گئے ہیں.. اسی طرح ملک بھر میں اس لہر کے پیش نظر سات اضلاع کے سکول اور تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں.

Comments are closed.