پی سی بی کے تھیم سانگ پر شعیب اختر پھٹ پڑے

0
32

پی سی بی کے تھیم سانگ پر شعیب اختر پھٹ پڑے

باغی ٹی وی : سابق فاسٹ باؤلر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر پی ایس ایل 6 کے گانے پر نا پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے خفا ہو گئے۔

ٹویٹر پر ایک بیان میں سابق سپیڈ سٹا نے لکھا کہ پی ایس ایل سانگ کی اتنی بری کمپوزیشن اتنا برا گانا!پی سی بی کا کون شخص ہے جس نے آئیڈیا دیا ہے .

شعیب اختر نے لکھا کہ بچے بچے ڈر گئے ہیں وہ مجھ سے بات نہیں کر رہے، میں پی سی بی سے سخت ناراض ہوں۔ کیس کرنے والا ہوں آپ پر


سابق فاسٹ باؤلر نے لکھا کہ جو گانے والے ہیں انھیں گروو کا مطلب نہیں پتہ، گروو کا مطلب ہوتا ہے نالی، پی سی بی سے گانا نہیں بنتا تو میں گا دیتا ہوں . انہوں نے ترانہ بنانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گروو میرا کیا ہوتا ہے، اس کے لفظی معنی تو پتہ کرلیتے ہیں، پی سی بی کے سب لوگ نااہل ہیں، ان کو گانا کیوں نہیں بنانا آتا، ڈرامے بازی کیوں کرتے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ پی ایس ایل کے اس گانے کے خلاف کمپین جاری رکھوں گا، اتنا برا گانا ہے کہ اس سے بہتر گانا میں خود گا سکتا ہوں۔

آخر میں شعیب اختر نے پی سی بی کو کہا کہ آئندہ اگر آپ کو ان سے بہتر کوئی نہیں ملتا ہے تو پھر مجھ سے پی ایس ایل کا ترانہ گانے کو کہیں اس سے بہتر میں خود گا لوں گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی ایس ایل 6 کا گانا ’گروو میرا‘ ریلیز کیا گیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا تھا۔

پی ایس ایل پر نیا تھیم سانگ ریلیز کر دیا گیا ہے جہاں اسے پسندیدگی سے دیکھا جارہا ہے .

Leave a reply