پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کا کنٹریکٹ معطل کردیا،

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے متعدد بار پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، پی ایس ایل کی ساکھ کو نقصان پہچانے کی کوشش کی، علی ترین سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر بورڈ کیخلاف بھی بیان بازی کرتے رہے، ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی جانب سے بار بار پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف میڈیا انٹرویوز دینے سے لیگ کی ساکھ متاثر ہوئی، جو معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے

پی سی بی نے فرنچائز کو معاہدہ منسوخی کا نوٹس بھی ارسال کر دیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث یہ قدم اٹھایا گیا۔ بورڈ کا مؤقف ہے کہ کسی بھی فرنچائز کو لیگ کے اصول و ضوابط سے بالاتر ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،جبکہ دوسری جانب ملتان سلطانز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کا جائزہ لے رہی ہے، جس کے بعد باقاعدہ بیان جاری کیا جائے گا ،ذرائع کے مطابق معطلی کے بعد مستقبل میں فرنچائز کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ پی ایس ایل گورننگ کونسل کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

Shares: