پی سی بی نے پانچ رکنی نئی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا، سلیم جعفر سربراہ ہوں‌ گے

0
32

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پانچ رکنی نئی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت سابق قومی کرکٹر سلیم جعفر کریں گے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں ارشد خان، راؤ افتخار انجم اور توفیق عمر تین کھلاڑی ایسے ہیں‌ جو بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ لے چکے ہیں. پچھلے پینل سے ثناء اللہ بلوچ کو بھی کمیٹی میں شامل رکھا گیا ہے جو 2001ء سے 2008ء کے دوران کوئٹہ کی طرف سے 27 میچ کھیل چکے ہیں.

پی سی پی کی اعلان کردہ یہ جونیئر کمیٹی یکم جولائی سے کام کا آغاز کرے گی اور پاکستان میں انڈر 19، انڈر16 اور انڈر13 کھلاڑیوں‌کی سلیکشن کی ذمہ دارہو گی. ان کی پہلی ذمہ داری ایشیا کپ کیلئے انڈر 19 ٹیم منتخب کرنا ہو سکتا ہے جو کہ ستمبر میں‌سری لنکا میں کھیلا جائے گا.

جونیئر سلیکشن کمیٹی کی سربراہی پہلے باسط علی کے پاس تھی اور س کمیٹی کی مدت مئی میں ختم ہو رہی تھی. نئی تشکیل کردہ سلیکشن کمیٹی کی اوسط عمر 44 سال ہے، جبکہ اس نے اجتماعی طور پر 68 ٹیسٹ، 181 اوور اور دو ٹی 20 کھیلے ہیں.

پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے نئ سلیکشن کمیٹی کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ مذکورہ جونیئر سلیکشن کمیٹی باصلاحیت کھلاڑیوں‌کا انتخاب کرے گی جو آنےو الے دور میں‌ پاکستان کرکٹ کے ستارے بنیں‌ گے.

Leave a reply