
سابق کرکٹر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیکنیکل کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرلی جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، میں اعزازی رکن کے طور پر کام کر رہا تھا۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے ایماندارانہ تجاویز دینے کے لیے ہروقت حاضر ہوں، میری پاکستان کرکٹ کے ساتھ ہمیشہ کی طرح نیک خواہشات رہیں گی۔پاکستان زندہ باد ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
ٹول ٹیکس کیخلاف ڈرائیور ایک بار پھرسراپا احتجاج
پہلی بار پاکستانی خاتون خلا میں جائیں گی
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے ریویو اجلاس میں اپنی رائے کو اہمیت نہ دیے جانے پر کمیٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل سعید غنی نے قومی ٹیم کے سابق کرکٹر محمد حفیظ کو وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ کرنے پر کڑک جواب دے دیا تھا سعید غنی نے محمد حفیظ کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ”کرکٹ کھیلو ملک سے مت کھیلو۔”