پاکستان میں‌ بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی،پی سی بی نے کوششیں تیز کردیں

0
40

لاہور:پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈنے کوششیں شروع کردیں ہیں‌،اس سلسلے میں پی سی بی نے سری لنکن بورڈ کو اپنا سکیورٹی وفد پاکستان بھجوانے کی دعوت دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ستمبر اکتوبر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے، سری لنکن بورڈ ایک ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلنے پر تیار ہے تاہم پی سی بی سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچ پاکستان میں کرانے کا خواہش مند ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکن ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ پاکستان میں کھیلنے کا خواہش مند ہے۔

دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اب ملک میں سکیورٹی کی صورت حال یکسر مختلف ہے لہذا سری لنکن بورڈ اپنا سکیورٹی وفد پاکستان بھیج کر صورت حال کا جائزہ لے سکتا ہے۔یا درہےکہ اگر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ستمبر میں شیڈول ٹیسٹ سیریز کا ایک میچ لاہور میں کھیلا گیا تو پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی 10 سال بعد واپسی ہوگی۔

Leave a reply