پی سی بی کا27 ڈیپارٹمنٹس کوکرکٹ ٹیمزبنانےکیلئےخط

0
23

لاہور:پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پی سی بی کے آئین 2014 کے مطابق ڈیپارٹمنٹس کو خط لکھے ہیں جس میں پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر ڈیپاٹمنٹس کو ٹیمز بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

پی سی بی نے محکموں کو آنے والے سیزن میں ان کی جلد سے جلد شرکت کی تصدیق کرنے کی درخواست کردی اور کہا ہے کہ وہ جلد از جلد جواب دیں تاکہ سیزن کا کیلنڈر تیار کرنے میں مدد مل سکے۔

قومی کرکٹرشان مسعود رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

جن ڈیپارٹمنٹس کوخط لکھا گیا ہےاُن میں غنی گلاس،انکم ٹیکس،کےالیکٹرک،کراچی پورٹ ٹرسٹ، خان ریسرچ لیبارٹری،نیشنل بینک آف پاکستان شامل ہیں۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ،عمرایسوسی ایٹس،پاکستان ایئرفورس،پاکستان آرمی،پاکستان نیوی کوبھی خط لکھا گیا ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز،پورٹ قاسم اتھارٹی،پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کوبھی ٹیمیں بنانےکےلیےخط لکھا گیا ہے۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزلمیٹڈ،سوئی سدرن گیس کمپنی ،واپڈا اور زیڈٹی بی ایل کو بھی ٹیمیں بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

ون ڈے رینکنگ: نیوزی لینڈ سےنمبر ون پوزیشن چھن گئی،پاکستان پانچویں نمبر

ادھرپی ایس ایل8 کےدوران قومی ہیروزکوخراج تحسین پیش کیا جائےگا۔شائقین کھیلوں،تعلیم، صحت،آرٹ، ثقافت، موسیقی،سماجی کاموں اورٹیکنالوجی میں نمایاں خدمات سرانجام دینےوالی نمایاں شخصیات کو28جنوری تک ایک فارم کےذریعےنامزد کریں گے۔حتمی فہرست چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی،سلیمی ہاشمی،عمرسیف اور نیئرعلی داد پرمشتمل پینل کو پیش کی جائے گی۔”ہمارے ہیروز“پروگرام کیلیے مجموعی طورپر34شخصیات کا انتخاب کیا جائے گا۔

بھارتی کپتان روہت شرما نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیصلہ لینا بھول گئے

یاد رہے کہ پی ایس ایل 7 کے دوران فٹبالرز سمیرا اور کرشمہ عنایت، ویٹ لفٹر طلحٰہ طالب، انڈسٹریل ڈیزائنر اقصٰی اجمل اور سیو اے لائف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی دانیال حسین سمیت کئی شخصیات کی خدمات کو سراہا گیا تھا۔

Leave a reply