مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی ،تقریباً 17000 ملین روپے کی منشیات برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی ،تقریباً 17000 ملین روپے کی منشیات برآمد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی،3180 کلو گرام اعلی کو الٹی کی چرس برآمد کر لی

پاکستان کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے جنرل ایریا شادی کو ر میں تنگ باز کے علاقے کی چیکنگ کے دوران چھپائی گئی 3,180کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس،3عدد سنگل کیبن گاڑیاں اور ایک عدد موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تقریباً -17000 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کی سمندرمیں کارروائی، 2 کروڑ مالیت کی اعلی کو الٹی کی غیر ملکی شراب برآمد

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan