پاکستان سٹیزن پورٹل ،عوامی شکایات حل کرنے میں کوتاہی، وزیراعظم کا بڑا حکم
پاکستان سٹیزن پورٹل ،عوامی شکایات حل کرنے میں کوتاہی، وزیراعظم کا بڑا حکم باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اداروں کی جانب سے شکایات میں کوتاہی برتنے کے معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 1 لاکھ 6 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، یکم جنوری سے 30 اپریل تک حل کی جانے والی شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔ وزیراعظم آفس ذرائع کے مطابق شہریوں کی شکایات کے حل سے متعلق اداروں نے غلط بیانی کی، شہری اداروں کی جانب سے شکایات کے حل پر مطمئن نہیں تھے، شکایات کو دوبارہ کھول کر ان کا میرٹ پر حل یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم آفس ذرائع کے مطابق پنجاب سے 17 ہزار 661، سندھ سے 3 ہزار 256 شکایات کھلیں گی، خیبرپختونخوا سے 5 ہزار 346 شکایات دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ہوا ہے، وفاق سے 12 ہزار 340 جبکہ بلوچستان سے 482 شکایات دوبارہ کھولی جائیں گی۔ وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میںشکایت درج کروا دی وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل سیل کے بارے میں بھی آگاہی … پاکستان سٹیزن پورٹل ،عوامی شکایات حل کرنے میں کوتاہی، وزیراعظم کا بڑا حکم پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں