پی ڈی ایم اجلاس، لانگ مارچ پر پیپلز پارٹی نے "یوٹرن” لے لیا

0
6

پی ڈی ایم اجلاس، لانگ مارچ پر پیپلز پارٹی نے "یوٹرن” لے لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جاری ہے

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے سابق صدرآصف زرداری نے ابتدائی خطاب کیا ،آصف زرداری نے سید یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ الیکشن جیتنے پر سب کو مبارکباد دی

پی ڈی ایم اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالہ سے سفارشات پیش کر دی گئیں تا ہم اب باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی لانگ مارچ سے پیچھے ہٹ رہی ہے، پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ سینیٹ الیکشن ہم جیت چکے، سینیٹ میں اکثریت ہے، یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ بن جائیں گے تو پھر ہم ان ہاؤس تبدیلی لائیں گے اور حکومت کا راستہ روکیں گے، جمہوری طریقے سے ہم حکومت کو نکالیں لانگ مارچ سے کچھ نہیں ہونا، عمران خان نے بھی تو لانگ مارچ کیا تھا جبکہ مولانا فضل الرحمان نے بھی تو آزادی مارچ کیا تھا اسکا نتیجہ کچھ نہیں نکلا

دوسری جانب ن لیگ کا موقف ہے کہ لانگ مارچ اگر یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت جاتے ہیں تو پھر بھی ہونا چاہئے،ن لیگ یوسف رضا گیلانی کے جیتنے کی صورت میں بھی لانگ مارچ سے پیچھے نہیں ہٹے گی،

پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے بعد دھرنے کی جگہ کیلئے پیپلزپارٹی 12 مارچ کے بعد فیصلہ کرنےکی درخواست کرسکتی ہے،دھرنے کے دوران اسمبلیوں سے استعفے دینے کا آپشن رکھنے کی تجویز دی جائے گی،

لانگ مارچ کیلئے بنائی جانے والی خصوصی کمیٹی کی سفارشات اجلاس میں پیش کر دی گئیں،کمیٹی نے سفارش کی کہ لانگ مارچ 26 مارچ کو کراچی سے ایک عوامی اجتماع کےساتھ شروع ہوگا، تمام جلوس 30 مارچ کی سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد پہنچیں گے، تمام جماعتیں زیادہ سے زیادہ افراد کو لانے کیلئے متحرک ہوں،شرکا کے استقبال کیلئے فیض آباد پر مرکزی کیمپ لگایا جائے گا،روات چوک، 26 نمبر چونگی، اور بھارہ کہو میں کیمپ لگایا جائے گا،

لانگ مارچ کی تیاری،ہو سکتا ہے ضرورت ہی پیش نہ آئے، مریم نواز

اک زرداری سب پر بھاری، سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائیز دے دیا

سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ ہوگا، عوام تیاری کریں،بلاول کا اعلان

پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اپنے جلوسوں کو الگ الگ منظم کریں گی، تمام جماعتیں اپنے اخراجات برداشت کریں گی،پی ڈی ایم کی سینئرقیادت کو فوری چاروں صوبوں کا دورہ کرنا چاہیے، لوگوں کو متحرک کرنے کیلئے ایک مشترکہ نظم تیارکیا جائے، لانگ مارچ کیلئے مختلف کمیٹیاں فوری طور پر تشکیل دی جائیں، مختلف کمیٹیوں میں کنٹرول روم، میڈیا اور تشہیر،استقبالیہ کمیٹی شامل ہو، سیکیورٹی،سہولیات،لیگل،فنانس، پروگرام، فوڈ اورمیڈیکل کمیٹیز بنائی جائیں، دھرنے کے مقام پر شرکا کے پہنچنے سے قبل انتظامات کیے جائیں،دھرنا اس وقت تک جاری رہےجب تک کہ مقصد حاصل نہیں ہوتا،

رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف

اتحادی جماعت کی علیحدگی،وزیراعظم نے منانے کا ٹاسک دے دیا

بہت ہو گیا پی ڈی ایم کا کھیل تماشا، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا

یہ نہیں کہتا گھبرانا نہیں لیکن…لانگ مارچ کی بجائے کس کی ضرورت ہے، چودھری پرویز الہیٰ میدان میں آ گئے

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ، اجلاس میں ایسی سفارشات پیش کہ شیخ رشید بھی دنگ رہ گئے

Leave a reply