دھاندلی کی پیداوار ہمیں انتخابی اصلاحات دے تو یہ قیامت کی نشانی ہے،مولانا فضل الرحمان

0
34

دھاندلی کی پیداوار ہمیں انتخابی اصلاحات دے تو یہ قیامت کی نشانی ہے،مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ملتوی کر دیا گیا

اجلاس میں ڈاکٹر عبدالقدیر، ن لیگی رہنما پرویز ملک کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، اسکے بعد اجلاس کوملتوی کر دیا گیا،اجلاس میں مسلم لیگ ن کی قیادت بشمول نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھی ،مہنگائی، انتخابی اصلاحات بشمول ای وی ایم ایجنڈے میں شامل ہے نومبر اور دسمبر میں جلسوں کا شیڈول اور اسلام آباد مارچ ایجنڈے میں شامل ہے نیب ترمیمی آرڈیننس کے علاوہ دیگر اہم اور مختلف امور ایجنڈے کا حصہ تھا اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی غورکیا جانا تھا

دوسری جانب پی ڈی ایم قیادت نے آج کا اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 18 اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا ہے، پی ڈی ایم کا اجلاس ن لیگی رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی وفات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے

جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے اجلاس ملتوی ہونے کے بعد کہا کہ پی ڈی ایم کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے، تمام قائدین نے پی ڈی ایم اجلاس میں حاضری دی،ڈاکٹرعبدالقدیرکےانتقال پر افسوس ہوا، پرویز ملک اورآزاد کشمیرکے رکن کے انتقال پر دکھ ہوا، پی ڈی ایم کا اجلاس 18اکتوبرہو منعقد ہوگا،

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قانون کسی ایک فرد کے لیے نہیں بنایا جاتا ،حکومت صدارتی آرڈیننس لاکر اپنی سہولت کیلئے قانون سازی کررہی ہے،یہ قانون سازی ایک اچھی مثال نہیں، پی ٹی آئی حکومت کو توسیع پی ڈی ایم نہیں کسی اور وجہ سے ملی ہے یہ حکومت نااہل اور نالائق ہے جو کچھ ڈیلیور نہیں کرسکی،تحریک انصاف کی نااہلی پاکستان کی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے، ہم سڑکوں پر آکر اسے آشکار نہ کرتے تو یہ کبھی تاریخ کا حصہ نہیں بنتی دھاندلی کی پیداوار ہمیں انتخابی اصلاحات دے تو یہ قیامت کی نشانی ہے،

مناسب ہے کہ میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں ،عامر لیاقت کی فواد چودھری کو وارننگ

پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات 28ہزار سے تجاوز

Leave a reply