پی ڈی ایم کا اجلاس ایک بار پھر طلب

پی-ڈی-ایم-کا-اجلاس-ایک-بار-پھر-طلب #Baaghi

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کا اجلاس ایک بار پھر طلب کر لیا گیا ہے

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کا اجلاس 11 اکتوبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے اجلاس میں حکومت مخالف لائحہ عمل کے لئے پی ڈی ایم کی جماعتیں سرجوڑ کر بیٹھیں گی اجلاس میں ن لیگ انتخابی اصلاحات کمیٹی کے حوالے سے پی ڈی ایم کے تحفظات پر اپنا موقف پیش کرے گی ن لیگ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں،جلسوں اور ریلیوں کا سلسلہ شروع کرنے کی تجویز بھی سامنے رکھے گی،

پی ڈی ایم اجلاس میں ن لیگ حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے آئندہ ماہ روڈ کارواں کی بھی تجویز پیش کرے گی روڈ کارواں کا آغاز جنوبی پنجاب سے کرنے کی بھی ن لیگ سفارش کرے گی ، اجلاس میں پینڈورہ پیپرز کے حوالہ سے بھی بات چیت اور حکومت کے خلاف تحریک کی بات ہو گی، اجلاس میں شہباز شریف شریک کی شرکت متوقع نہیں ہے البتہ مریم نواز شریک ہو سکتی ہیں

اجلاس میں چیئرمین نیب کے حوالہ سے بھی مشاورت ہو گی، مولانا فضل الرحمان نے شاہد خاقان عباسی کو فون کر کے انتخابی اصلاحات کے حوالہ سے خدشات کا اظہار کیا تھا اس حوالہ سے ن لیگ مولانا فضل الرحمان کو اپنا جواب دے گی،پی ڈی ایم کا 16 اکتوبر کو فیصل آباد میں جلسہ ہے جلسے سے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے، جلسے میں ن لیگی رہنما بھی خطاب کریں گے،سینیٹر ساجد میر جلسے کو بھر پور بنانے کے لئے فیصل آباد میں مہم جاری رکھے ہوئے ہیں

پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

مولانا فضل الرحمان کا ایک بار پھر اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان

@MumtaazAwan

صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ

صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن

مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر

بیانیے میں تضاد ،اندرونی لڑائیاں، ن لیگی اراکین پھٹ پڑے، ڈیڈ لائن دے دی

Comments are closed.