پنجاب اسمبلی تحلیل کامعاملہ،پی ڈی ایم کی بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنے پر ہنگامی بات چیت کی

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ اسپیکر نے پروسیجر کو بلڈوز کیا،سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق پارٹی قائد کی ہدایت کیخلاف کوئی ووٹ نہیں ڈال سکتا-

باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر ضرور دستخط کریں گے ہم الیکشن میں ان کا مقابلہ کریں گے ان کی بھول ہے کہ یہ الیکشن میں جیت جائیں گے۔

پنجاب اسمبلی تحلیل کا معاملہ، سمری گورنرہاؤس میں موصول

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ یہ رات 12 بجے تک اسمبلی اجلاس چلاتے ہیں، اگلے دن کی کارروائی رات 12بجکر 5منٹ پر شروع کرتے ہیں،میں نے اسپیکر سے کہا ہمیں آپ کے نمبر پر اعتراض ہے جبکہ اسپیکر نے پولنگ ایجنٹ تعینات کرنے کی درخواست نہیں مانی۔

انہوں نےکہاکہ اسپیکرنےپروسیجر کو بلڈوزکیا،سپریم کورٹ کی ہدایت کےمطابق پارٹی قائد کی ہدایت کیخلاف کوئی ووٹ نہیں ڈال سکتا،آئین اور قانون کے مطابق اسمبلی کی ووٹنگ کہیں بھی چیلنج نہیں کی جا سکتی اسمبلی اجلاس میں حکومت کے 5 لوگ موجود نہیں تھے، ان کے 5 اراکین اسمبلی کی تحلیل کے خلاف تھے۔

کے پی اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ، عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

لیگی رہنما نے کہا کہ یہ اپنی سیاست کو اس نہج پر لے گئے جہاں پر ان سے بات ہوسکتی ہے نہ مذاکرات،معاشی حالات بہت خراب ہیں،نگران حکومت بڑے فیصلے لینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز کی سمری پر دستخط کرنے کے فوراً بعد، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) کی بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنے پر ہنگامی بات چیت کی۔

اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف اور جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمان نے جمعرات کی شام ٹیلی فونک گفتگوکی انہوں نے پنجاب اور پھر خیبرپختونخوا میں ابھرتے ہوئے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر کے سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی تھی جو کہ گورنر ہاؤس میں موصول ہو گئی ہے گورنر بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے-

پنجاب اسمبلی تحلیل کا معاملہ، سمری گورنرہاؤس میں موصول

Comments are closed.