حزب اختلاف گوجرانوالہ کے بعد آج کراچی میں اپنا پاور شو کرے گی

0
22

حزب اختلاف گوجرانوالہ کے بعد آج کراچی میں اپنا پاور شو کرے گی

باغی ٹی وی : حزب اختلاف کی جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج کراچی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق کراچی کے باغ جناح میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس میں ہزاروں کرسیوں لگائی گئی ہیں جبکہ شرکا کے لیے ماسک کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے جلسہ گاہ میں قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنما کراچی میں ہی موجود ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کراچی پہنچنے کے بعد مزار قائد پر حاضری دیں گے جس کے بعد وہ قافلے کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچیں گی۔

گزشتہ شب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے باغ جناح جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اس موقع پر انہیں صوبائی وزیر سعید غنی نے بریفنگ بھی دی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے اور ہم چاہتے ہیں ہمیں حقیقی جمہوریت ملے۔
ن کا کہنا تھا کہ عوام عدلیہ کو انصاف کی امید کے ساتھ دیکھتے ہیں، عدالت بی آر ٹی اور علیمہ باجی کیس کا فیصلہ دے۔

Leave a reply