پی ڈی ایم کے بےموسمی جلسے کورونا پھیلاؤ کا باعث بنیں گے

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کےبےموسمی جلسوں سےحکومت کوکوئی تشویش نہیں، اپوزیشن بےوقت کی راگنی الاپ رہی ہے۔
ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کےبےموسمی جلسے کورونا پھیلاؤ کا باعث بنیں گے اپوزیشن وباکاپھیلاؤ کم ہونےپراپنےجلسوں کاشوق پورا کرے 3سال میں پی ڈی ایم کی تمام تحریکیں ناکام ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اب اپنی کوئی نئی چال چلناچاہتی ہےتوشوق پورا کر لے ماضی کی طرح اب بھی ناکامی ان کا مقدرہوگی جولوگ عمران خان سےاستعفیٰ لینےنکلےتھےوہ کہاں گئے پی ڈی ایم عملاًختم ہوچکی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملکی ترقی کاسفرجاری ہے ترقی کا سفراپوزیشن کے شورشرابے سے رک نہیں سکتا اپوزیشن کےپاس ملکی ترقی کاکوئی ایجنڈا نہیں اپوزیشن افراتفری اور انتشار کے ایجنڈے پرعمل پیراہے اس کےبرعکس وزیراعظم کےپاس ملکی ترقی کا بھرپور ایجنڈا ہے آئندہ اقتداربھی تحریک انصاف کا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن، احتساب پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں اس ضمن میں اندرونی و بیرونی کسی قسم کادباؤقبول نہیں وزیراعظم لٹیروں کومعافی دیدیں تواپوزیشن کیلئےحکومت اچھی ہو جائے گی.
روایت بن چکی ہےکہ قومی خزانہ لوٹو، بیرون ملک جائیدادیں بناؤ اب ایسانہیں ہوگاکہ قومی خزانہ لوٹ کربیرون ملک فرار ہو جاؤ، وزیراعظم واضح کہہ چکےہیں جس نےملک لوٹااس کوجواب دیناہوگا۔