استعفے اتنے ضروری تھے تو ن لیگ ابھی تک اسمبلیوں میں بیٹھی کیوں ہے؟ پیپلز پارٹی

0
21

استعفے اتنے ضروری تھے تو ن لیگ ابھی تک اسمبلیوں میں بیٹھی کیوں ہے؟ پیپلز پارٹی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ ن لیگ اگر پیپلزپارٹی کے خلاف چارج شیٹ لائے گی تو ہمارے پاس بھی ہے،

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اے این پی اور پیپلزپارٹی سوال اٹھائے گی کہ خفیہ اجلاس کیوں بلایا گیا؟ پی ڈی ایم حکومت کے خلاف اتحاد کا نام ہے،پی ڈی ایم کو اپوزیشن پارٹیوں کے خلاف استعمال کرنے کی وضاحت دینا ہوگی، سوال ہوگا کہ اتحاد اپوزیشن پارٹیوں کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کیوں ہورہی ہے؟کس کی ایما پر استعفوں پر زور دے کر لانگ مارچ کے خلاف سازش کی گئی؟ اگر استعفے اتنے ضروری تھے تو ن لیگ ابھی تک اسمبلیوں میں بیٹھی کیوں ہے؟ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے والے سینیٹرز آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے، اگر باپ کے باپ کا ہم پر ہاتھ ہوتا تو صدر آصف زرداری کے خلاف کیسز کھولنے کی باتیں نہ کی جارہی ہوتیں، ایک طرف پی پی کے بغیر اپوزیشن اتحاد چلانے کی باتیں کی جارہی ہیں اور دوسری جانب پی پی کے بغیر ن لیگ استعفے دینے کو تیار نہیں،

نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے

Leave a reply