پی ڈی ایم نے سینیٹ انتخابات کے لیے سرجوڑلیے:26 مارچ کو اہم اجلاس طلب

0
23

اسلام آباد:پی ڈی ایم نے سینیٹ انتخابات کے لیے سرجوڑلیے:26 مارچ کو اہم اجلاس طلب،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 26 مارچ کو پی ڈی ایم کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق اس اہم اجلاس میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جائے گی

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم اتحاد سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا تقاضا بھی کردیا ہے ، لیکن کہا جارہا ہےکہ مولانا کی پارٹی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے مسترد کردیا جائے گا

دوسری طرف مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج دیا ہے کہ ہمت ہے تو وہ اعتماد کا ووٹ براہ راست عوام سے لیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی وزیراعظم کی سمری میں اجلاس بلانے کا ڈھونگ رچایا گیا، نہ اجلاس کو نہ اعتماد کے ووٹ کو تسلیم کرتے ہیں۔

Leave a reply