پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا

0
32
rain

پنجاب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) پنجاب نے بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔

باغی ٹی وی : پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ شام میں ملک میں داخل ہوگا، آج سے پیر تک پنجاب کے شمالی وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں کل سے مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جب کہ بالائی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 5 سے7، جنوبی علاقوں میں 2 سے 4 سینٹی گریڈکم ہوجانے کا امکان بھی ہے۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ 7 نومبر تک مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک پر اثرانداز رہے گا جس سے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی تھی-

اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار،لاڑکانہ میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ کل یعنی 4 نومبر کی شام سے7 نومبر کے دوران چترال، دیر، سوات، گلگت اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ 5 سے 6 نومبر کے دوران دیر سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کشمیر، مری اور دیگرمقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے، اسی کے ساتھ 6 نومبر کی شام یا رات سے 7 نومبر کے دوران کوئٹہ اور ژوب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

قصور میں پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ کا مقدمہ درج، ملزم کی شناخت ہو گئی

Leave a reply