ملتان جلسہ، پی ڈی ایم کے رہنما ہوئے ناراض

0
31

ملتان جلسہ، پی ڈی ایم کے رہنما ہوئے ناراض

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، پی ڈی ایم کے ملتان جلسے میں سیاسی قائدین میں ناراضگی اور گلے شکوے بھی پیدا ہونے لگے. اس سلسلے میں جمیعت علمائے پاکستان کے رہنما اویس نوارانی نے سٹیج پر نہ جانے پر پیپلز پارٹی پر اعترض کردیا انہوں نے اپنی ٹویٹ میں نارضی کااظہار کرتےہوئے کہا ہے .جلسہ گاہ میں تین بار اسٹیج پر نام لینے کے باوجود گرے اور سیاہ وردی میں ملبوث گارڈز نے مجھے اسٹیج سے لگی سیڑھی پر نہ جانے دیا۔
پی ڈی ایم کے تمام راہنماء سیکیورٹی رسک پر ہیں صرف پیپلز پارٹی کے راہنمائوں کی سیکیورٹی اہم نہیں۔ طرزعمل شدید قابل افسوس ہے
https://twitter.com/iamowaisnoorani/status/1333407486448164866?s=20
صدر آصف زرداری کی چھوٹی بیٹی اور بلاول بھٹو کی بہین آصفہ بھٹو نے سیاسی میدان میں قدم رکھا دیا ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے جاندار خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ دیدیا، حکمرانوں کو اب گھر جانا ہوگا۔

آصفہ بھٹو کو ملتان میں خطاب کرتا دیکھ کر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن جذباتی ہو گئے اور فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ آصف بھٹو زرداری کا اپنے پہلے سیاسی خطاب میں کہنا تھا کہ ہم بی بی شہید کا مشن لے کر چلیں گے۔
https://twitter.com/wasimtariq_/status/1333418480050327559?s=20
آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کے ظلم کے باوجود اتنی تعداد میں کارکن جمع ہوئے۔ عوام اب حتمی فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ ان حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔ ہم عوام کی خدمت کرکے شہید بھٹو کا مشن پورا کریں گے۔آصفہ نے حکمرانوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ اگر بھائیوں کو گرفتار کریں گے تو پیپلز پارٹی کی ہر عورت جدوجہد کیلئے تیار ہے

آصفہ بھٹو زرداری نے جب پہلی سیاسی انٹری ماری تو ملتانیوں کا کیا حال ہوگیا

Leave a reply