پی ڈی ایم رہنماؤں پر مشتمل وفد بلو چستان روانگی کیلیے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر پہنچ گیا

0
27

پی ڈی ایم رہنماؤں پر مشتمل وفد بلوچستان روانگی کے لئے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر پہنچ گیا وفد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، سینیٹر پرویز رشید، مریم اورنگزیب شامل ہیں ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اور سابق سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی ہوائی اڈے پر پہنچ گئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف اور پی ڈی ایم کے دیگر رہنما بلوچستان، کوئٹہ میں ہزارہ برادری سے اظہار ہمدردی کرنے جارہے ہیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف آج دوپہر لاہور سے کوئٹہ روانہ ہوں گی ، مریم نواز شریف کے ہمراہ رانا ثناء اللہ، محمد زبیر، انجینئر خرم دستگیر بھی لاہور سے روانہ ہوں گے

Leave a reply