ملتان :پی ڈی ایم کے کارکن رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ میں داخل،انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی ،اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر جلسوں کی اجازت نہ دئے جانے کے باوجود اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے کارکنان رکاوٹیں توڑ کر ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں داخل ہو گئے ہیں۔
رپورٹوں کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی بڑی تعداد ہفتے کے روز جلوس کی شکل میں قلعہ کہنہ قاسم باغ پہنچی اور انتظامیہ کی جانب سے کھڑی کی گئیں تمام رکاوٹیں توڑ کر اندر داخل ہو گئی۔
پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما علی موسی گیلانی کہا ہے کہ ہم جلسہ گاہ میں آ گئے ہیں اور اب تیس نومبر تک یہاں رہیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ نے تیس نومبر کو ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم انتظامیہ نے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کو دیکھتے ہوئے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور گزشتہ روز کہنہ قاسم باغ کے اطراف میں کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیئے گئے تھے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اب تک گجرانوالہ، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں جلسے کر چکا ہے اور اس نے تیس نومبر کو ملتان اور تیرہ دسمبر کو لاہور میں جلسے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری طرف یہ معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات قائم کردیئے ہیں