پی ڈی ایم جلسہ، بلاول، مریم پہنچ گئے، مولانا کا انتظار،قائدین کے خطابات ، وزیراعظم نواز شریف کے نعرے

0
26

پی ڈی ایم جلسہ، بلاول، مریم پہنچ گئے، مولانا کا انتظار،قائدین کے خطابات ، وزیراعظم نواز شریف کے نعرے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ جاری ہے، بلاول زرداری، مریم نواز سمیت پارٹیوں کے رہنما جلسہ گاہ میں پہنچ چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان ابھی تک پنڈال میں نہیں پہنچے

جلسہ گاہ میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے خطابات جاری ہیں، مخدوم جاوید ہاشمی کے خطاب سے جلسہ کا آغاز ہوا، خرم دستگیر سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں.

مریم نواز قافلے کے ہمراہ ساڑھے 9 بجے گوجرانوالہ اسٹیڈیم پہنچیں، بلاول زرداری کا قافلہ 10 بجے جلسہ گاہ پہنچا۔ مولانا فضل الرحمٰن کا قافلہ شاہدرہ موڑ ہی پہنچ پایا ہے،کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ موجود ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے شاہدرہ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے دفتر میں مختصر قیام کیا تھا اس کے بعد وہ جلسہ گاہ کے لئے روانہ ہوئے تھے

بلاول زرداری اور مریم نواز میں جلسہ کے دوران مختصر ملاقات ہوئی ہے، بلاول کی آمد پر مریم نواز نے انہیں خوش آمدید کہا

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کےعوام نے ثابت کردیا ہےکہ اب اس حکومت کورخصت ہونا ہوگا،جہاں سے میاں نواز شریف نے ترقی کا سفر شروع کیا تھا ،اب وہاں سے ہم دوبارہ اسی ترقی کو شروع کریں گے۔

اپنے خطاب سے قبل احسن اقبال نے کئی منٹ تک وزیر اعظم نواز شریف کے فلک شگاف نعرے لگوائے اور کہا کہ نواز شریف کے دور میں آٹا 32روپے کلو،چینی54 روپے کلو ملتی تھی،ن لیگ کےدورسے پہلےملک میں18-18گھنٹےلوڈشیڈنگ ہوتی تھی،نوازشریف نے کہا تھا ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کروں گا اور پھر اقتدار میں آکر نوازشریف نے11ہزارمیگاواٹ بجلی بناکرملک سے اندھیرے ختم کئے ،نواز شریف نےملک سےدہشت گردی ختم کی لیکن یہ لوگ ہمیں غداری کےسرٹیفکیٹ دیتےہیں۔

گوجرانوالہ جلسہ،اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے مرتب فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

سیاسی اجتماعات پر پابندی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

کارکنوں کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، گرفتاریوں سے تحریکیں زور پکڑتی ہیں، رانا ثناءاللہ

پی ڈی ایم کے حکومت مخالف جلسہ سے قبل دہشت گردی کا تھریٹ جاری

عمران نیازی حکومت ناکام، اب ہتھکنڈوں سے نہیں بچے گی،احسن اقبال کا دعویٰ

پی ڈیم ایم جلسہ، بلاول زرداری کہاں پہنچ گئے؟ سب حیران

پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کی انٹری کہاں سے ہو گی؟ اہم شخصیات کے جلسہ گاہ کے دورے

ہمیں سیکورٹی تھریٹ ایشو کرنے کی بجائے حکومت یہ کام کرے، احسن اقبال میدان میں آ گئے

گوجرانوالہ ،پی ڈی ایم جلسہ کی سیکورٹی کس جماعت کے سپرد کی گئی؟

پی ڈیم جلسہ،سٹیڈیم میں کتنے افراد کے بیٹھنے کی گنجائش؟

یہ عمران خان کی حکومت، ہم یہ کام کریں گے، حکومت نے شرکاء جلسہ کیلیے بڑا اعلان کر دیا

پی ڈی ایم جلسہ، لاہوریوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

مریم نواز رائیونڈ سے کب روانہ ہو گی؟ شیڈول سامنے آ گیا

پی ڈی ایم کے جلسے نے مزدوروں سے روزگار بھی چھین لیا

پی ڈی ایم جلسہ،کینٹینر ڈرائیوار کا برا حال، کہتے ہیں چھ دن سے کھانا نہیں ملا،کہاں جائیں

پی ڈی ایم جلسہ، جلسہ گاہ سے دو کلو میٹر کا علاقہ مکمل سیل،شہری خوار

پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کے لئے بنایا گیا گیٹ بند،کارکنان کی آمد شروع

پی ڈی ایم جلسہ، کوریج کرنیوالے صحافی مشکلات کا شکار، جلسہ گاہ سے باہر نکلنے کا حکم

جمعہ کے دن ہی جلسہ کیوں؟ شہری نماز جمعہ کے لئے خوار

حکومت نے گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو ذمہ دار حکومت ہو گی،مریم نواز کے ترجمان کا بیان

مریم نواز گوجرانوالہ جلسہ سے قبل کتنے مقامات پر خطاب کریں گی؟ شیڈول جاری

جعلی حکومت کے اختتام کی شروعات کا آغاز ہو چکا،مریم نواز کا کارکنان سے خطاب

ہم حکمرانوں کو این آر او نہیں دے رہے،حکومت کو دسمبر نصیب نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم جلسہ،بدتمیزی پرمیڈیا کا جلسہ کی کوریج بائیکاٹ کا اعلان،مریم اورنگزیب منانے پہنچ گئیں

اسلام آباد تک پہنچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،حکومت پہلے ہی گھر چلی جائے گی،بلاول

پی ڈی ایم جلسہ،جے یو آئی،ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے،مار کٹائی،کارکن بے ہوش

کرونا کی آڑ میں ہم پر مقدمے، اس کا سب سے پہلا پرچہ تو عمران خان پر ہونا چاہیے،خواجہ آصف

پی ڈی ایم کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عوام کا سیلاب اسلام آباد جائے گا اور ہم اس کو نیچے اتاریں گے۔ عوام ، ووٹرز ، سپورٹر اور سلیکٹرز سمیت کراچی سے گلگت بلتستان تک آج سارا پاکستان عمران خان کی جان کو رو رہا ہے، وہ ہر بندے کیلئے باعث شرم بن گیا ہے، کوئی شخص موجودہ حکومت سے خوش نہیں ہے۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، وقت آگیا ہے کہ 22 کروڑ عوام کو حزب اختلاف کی قیادت عمران خان سے نجات دلائے اور اس ملک میں آئین اور قانون کی حاکمیت ہو۔

مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ یہ کہتے تھے کہ تبدیلی آچکی ہے، آج گوجرانوالہ کے سٹیڈیم میں دیکھو کہ لوگ غریب ہوگئے ہیں۔ تمہارے سلیکٹڈ کو تو پتہ بھی نہیں ہے کہ اسے کیوں لائے، اسے میرے سامنے لایا گیا اور میں اس کا سب سے بڑا گواہ ہوں، دھرنے کے دوران جب گوجرانوالہ میں کنٹینر پر پتھراؤ ہوا تو عمران خان کنٹینر میں ٹیبل کے نیچے چھپے ہوئے تھے، ٹلی کہہ رہا تھا کہ چھپ جاؤ مارے جائیں گے، وہ بھی میز کے نیچے چھپ گیا۔ میں آیا تو کہا باہر مسلم لیگ کے ورکرز ہیں، یہ میرے بچے ہیں، میں نے انہیں کہا کہ ہٹ جاؤ، جس پر انہوں نے میرا حیا کیا اور ہٹ گئے۔

Leave a reply