پی ڈی ایم جلسہ،بدتمیزی پرمیڈیا کا جلسہ کی کوریج بائیکاٹ کا اعلان،مریم اورنگزیب منانے پہنچ گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جان بوجھ کر ہم میں اور میڈیا میں غلط فہمی پیدا کر رہی ہے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انتظامیہ تمام گیٹ بند کرکے میڈیا، وکلاء کو اندر نہیں آنے دے رہے ،نااہل عمران صاحب کو کہنا چاہتی ہوں کہ عوام ووٹ کو عزت دو کی جدوجہد کر رہے ہیں ،تمام کارکنوں کو ہدایت کر دی ہے کہ رکاوٹیں عبور کرکے پہنچیں ،پانچ کلومیٹر واک کرکے مجمع میں جمع ہورہے ہیں چاروں طرف سے سٹیج کے لوگ جمع ہیں مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ہسپتال کو جانے والے راستے بند کر دیئے ہیں ،پانی کی بوتلیں اور کھانا بھی اندر نہیں آنے دیا جارہا ،2018 میں عوام کا ووٹ چوری کرکے ہم پر مسلط کیے گئے ،عوام کا ووٹ چوری ہوتا ہے تو مہنگائی ہوتی ہے ،رانا ثناء اللہ جہاں بیٹھے ہیں، وہاں کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں ،کارکنوں کو پیغام ہے کہ توڑ دیں سب رکاوٹیں اور جلسہ گاہ پہنچ سکیں واضح رہے کہ پی ڈی ایم جلسہ گاہ میں صحافیوں کو مشکلات کا سامنا تھا جس پر صحافیوں … پی ڈی ایم جلسہ،بدتمیزی پرمیڈیا کا جلسہ کی کوریج بائیکاٹ کا اعلان،مریم اورنگزیب منانے پہنچ گئیں پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں