پی ڈی ایم کو سینیٹر فیصل جاوید نے دیا بڑا چیلنج،کہا اس مقام پر جلسہ کریں سرکاری میڈیا پر بھی نشر کرا دینگے

0
22

پی ڈی ایم کو سینیٹر فیصل جاوید نے دیا بڑا چیلنج،کہا اس مقام پر جلسہ کریں سرکاری میڈیا پر بھی نشر کرا دینگے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو سمجھاتے رہے کہ جلسہ نہ کریں ، لیکن یہ ہٹ دھرمی پر اتر آئے تھے،

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اگر جلسہ روکتے تو جگہ جگہ تصادم ہوتا، کیونکہ یہ ہٹ دھرمی پراتر آئے تھے،پشاور میں جلسہ کرکے انہوں نے کیا کرلیا؟ میرا خیال تھا کہ ان کو جلسےکی اجازت دے دینی تھی،اگر یہ جلسہ قاسم باغ میں ہوجاتا تو پی ڈی ایم جلسہ ناکام ہوجاتا،گیارہ جماعتیں مل کر بھی ملتان میں بڑا جلسہ نہ کرسکیں، گھنٹہ گھر چوک چھوٹی جگہ ہے ، یہاں تھوڑے لوگ بھی زیادہ لگتےہیں،

سینیٹر فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ میرا خیال تھا کہ ان کو جلسےکی اجازت دے دینی چاہیےتھی،لاہور جلسہ انہیں آرام سے کرنے دیں، پی ڈی ایم پاکستان کے عوام اور معیشت سےدشمنی کررہی ہے ،پی ڈی ایم ایک کارنر میٹنگ بلاول ہاوس میں کر لے،وہاں کورونا ایس اوپیز پربھی عملدرآمد ہوتا ہے ،یہ بلاول ہاؤس میں کارنر میٹنگ کرال یں، تمام میڈیا پرلائیو دکھا دیا جائے گا،ہم سرکاری میڈیا پربھی نشرکرا دینگے،

پی ڈی ایم کی تحریک نہیں رکے گی، حکومت کو کیا قدم اٹھانا پڑے گا، مبشر لقمان نے مشورہ دے دیا

جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی آصفہ بھٹو زرداری کی تعریف کیے بنا رہ نہ سکے

ملتان جلسہ، پی ڈی ایم کے رہنما ہوئے ناراض

آصفہ بھٹو زرداری نے جب پہلی سیاسی انٹری ماری تو ملتانیوں کا کیا حال ہوگیا

مریم نواز نے عمران خان کو وائرس قرار دے دیا

ملتان والوں کی کون سی ادا مریم کو پسند آگئی، برملا اظہار کردیا

ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،مریم نواز کی سیاست بارے فردوس عاشق کا بڑا دعویٰ

 

سینیٹر فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ ان جلسوں سے اپوزیشن کو کوئی فائدہ نہیں ہونا،لیڈر باہر بیٹھے ہیں یا ویدیو کال پربیٹھےہیں، عوام کو سڑکوں پر زبردستی لارہے ہیں ، جلسوں سےصرف نقصان ہے، پی ڈی ایم کرپشن پر وزیراعظم سے ریلیف کیلئے یہ سارے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اپوزیشن عوام کی زندگیوں اور پنپتی معیشت پر حملہ آور ہے بلیک میلنگ کے یہ حربے قطعاً کامیاب نہ ہونگے آج کے فلاپ شو کے بعد پی ڈی ایم کی آنکھیں کھل جانی چاہئیے.

پی ڈی ایم ملتان، اپوزیشن نے کیا کھویا،کیا پایا؟آصفہ کا پہلا خطاب، پی پی خوش،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

Leave a reply