ملکی اداروں کیخلاف بات کرنی ہے تو بھارت جا کر جلسے کریں، شبلی فراز کا پی ڈی ایم کو پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف منظم سازش شروع ہوگئی ہے دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے پاک فوج سرگرم عمل ہے،

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گردی کی جنگ کا سامنا ہے،سیاسی جماعتوں کو اداروں کے خلاف بول کر دشمن کوخوش نہیں کرنا چاہیے،آزاد بلوچستان کا نعرہ کس بات کی جانب اشارہ ہے؟

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف دہشت گردی کے خلاف ادارے سرگرم دوسری طرف اداروں کےخلاف کچھ لوگ سرگرم،دشمنوں کے بیانیے کو فروغ دینا دراصل دشمن کو خوش کرنا ہے،باہر بیٹھ کر ملکی ادارے کے خلاف بولنا کیاحب الوطنی ہے؟ پی ڈی ایم نے جلسوں میں ن لیگی قیادت کے بیانیے کی حمایت کی،پی ڈی ایم جلسوں میں کیوں ن لیگی قیادت کےبیانیے کی مخالفت نہیں کی گئی،سیاسی جماعتوں کا ن لیگی قیادت کے بیانیے سے اتفاق ہی ملک دشمن بیانیے کو فروغ دیناہے ،نوازشریف کووطن واپس لانے کے لیے ہمارے پاس متعدد آپشنز موجود ہیں

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے باہر پیسہ بنایا اور اب وہ وہاں بیٹھ کر ادارے کو گالیاں دے رہے ہیں ،نوازشریف کی حب الوطنی کا سوال نہیں ،دشمنوں کو خوش کرنا سوال ہے،پی ڈی ایم کو اپنے مفادات عزیز ہیں،انہوں نے باہر معاشی طور پرخود کومضبوط بنالیا ،مسئلہ کشمیر سے متعلق ہم سفارتی طور پر سرگرم ہیں

مریم کے ہاں کیپٹن ر صفدر کی کیا اوقات؟ آج دنیا نے دیکھ لیا

شوہر کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے کس سے کیا رابطہ؟

میرا شوہر گرفتار، میں ہر گز یہ کام نہیں کروں گی، مریم نواز کا ہوٹل میں بڑا فیصلہ

کیپٹن ر صفدر کے بعد مریم نواز گرفتار

مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے کس جلسے میں کشمیر کی بات کی ،کس تقریر میں خاکوں کی مذمت کی؟ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیر کے معاملے کواٹھا یا ،اپوزیشن کشمیر کے بارے میں حکومت کے خلاف مضحکہ خیزبات کرتی ہے وزیراعظم عمران خان نے فرانس میں مسلمانوں کے خلاف عمل کی مذمت کی،فرانس میں جو مسلمانوں کے خلاف ہورہاہے اس کی مذمت کرتے ہیں

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں پی ڈی ایم نے جوباتیں کیں یہ کوئی بنانا ری پبلک نہیں،پشاور میں پی ڈی ایم جلسے میں اسٹیج پر عوام سے معافی مانگیں ،آپ نے ملکی اداروں کے خلاف بولنا ہے تو آپ کو بھارت جاکر تقریر کرنی چاہیے،وزیراعظم عمران خان کی ویژن کے باعث ہم سیاست میں آگئے،

Comments are closed.