قصور
پیکا ایکٹ کے خلاف قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب و قصور یونین آف جرنلسٹس کے زیر سایہ آزادی صحافت ریلی
تفصیلات کے مطابق قصور سٹی میں قصور یونین آف جرنلسٹس و قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے زیر سایہ پیکا ایکٹ کے خلاف 12 سے 14 فروری تک قصور کی صحافی برادری کی جانب سے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا ہے
آج مورخہ 14 فروری کو بھوک ہڑتالی کیمپ کے اختتام پر صحافی برادری کی جانب سے
بعد نماز جمعہ 2 بجے سے 3 بجے تک آزادی صحافت ریلی نکالی جائے گی جس میں ضلع بھر کے تمام صحافی حضرات شرکت کریں گے اور گورنمنٹ سے پیکا ایکٹ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے ریلی کی قیادت سینئیر صحافی عطاء محمد قصوری،سعید احمد بھٹی و دیگر سینیئر صحافی کرینگے