fbpx

پیر ھارون گیلانی نے حکومت سے اہم بات کہہ دی

پیر ھارون گیلانی نے حکومت سے اہم بات کہہ دی

باغی ٹی وی : ہدیۃ الہادی ادارے کے سربرہ پیر سید ھارون گیلانی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ حکومت کیطر ف یہ تشدد اور ظلم کی سختی سے مزمت کرتے ہیں.
اس مسئلے کو حکومت نے اپنی نالاقی کی وجہ سے الجھا دیا ہے . اور مزید الجھانے کی باتیں سامنے آرہی ہیں . ان کا کہنا تھا کہ ہر مسلمان کے دل میں عشق رسول موجود ہے
ہم ہر چیز پر اللہ کے نبی کی محبت کو مقدم رکھتے ہیں . اس پر اگر لبیک والوں نے مطالبہ کر ہی دیا تھا . یہ کون سی ایسی قیامت آجانی تھی .جس وجہ سے عاشقان رسول کو روکا گیا اور ان پر ظلم و تشدد کیا گیا

پیر ھارون گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت اپیل کرتے ہیں کہ معملات کو مذاکرات کے ساتھ سلجھایا جائے الجھایا نہ جائے . مطالبات کوئی نہ جائز نہیں ہیں . جن کو تسلیم کرنا ممکن ہو .

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گھر کا پولیس نے گھیراؤ کر لیا

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

واضح رہے کہ تحریک لبیک پر پابندی عائد کی جا چکی ہے ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا تحریک لبیک کے اہم رہنما نے نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی سے ٹیلی فونک گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،گرفتاری کے بعد تحریک لبیک نے ملک گیر احتجاج کیا جس میں کئی جانیں چلی گئیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے،

قبل ازیں تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا، اس امر کا فیصلہ تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا گیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالتﷺمارچ کا اعلان کیا،

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.