fbpx

پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما اگلے ماہ "کے ٹو” سرکرنے کی مہم پر نکلیں گی

کراچی: پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ سر کرنے کےلئے پُرعزم ہیں-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی پہلی کوہ پیما خاتون نے کی دوسری بلند ترین چوٹی ماؤنٹ گوڈون آسٹن(کے ٹو) کو اگلے ماہ جون میں سر کرنے کی مہم پر نکلیں گی۔

شہروز کاشف نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کا اعزاز پاک فوج شہدا کے نام کر…

نائلہ کیانی دنیا کی 13 ویں بلند ترین چوٹی گاشربرم ٹو کو سر کر چکی ہیں، جس کی بلندی8 ہزار 35 میٹر ہے اور اب وہ قراقرم ریجن میں واقع 8 ہزار 611 میٹر بلند چوٹی کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی کوہ پیما بننے کی خواہاں ہیں-

افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسران کے جعلی اکاونٹس بنانے والا شخص گرفتار،اعترافی بیان…

کے ٹو کی مہم جوئی کے لیے دنیا بھر میں کھیلوں کے فروغ اور مقامی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے سہولیات فراہم بارڈ فاؤنڈیشن نےصدارتی ایوارڈ یافتہ نائلہ کیانی کو اسپانسر کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ نائلہ کیانی نے بھی اسپانسرشپ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بلند عزائم کا اظہار کیا ہے۔

29 مئی کو نظام شمسی کے دو بڑے سیارے ایک ساتھ آسمان پر نمودار ہوں گے


دبئی میں مقیم پاکستانی بینکر نائلہ کیانی نے پہاڑی علاقوں سے اپنی محبت کے اظہار کے طور پر 2018 میں کے ٹو بیس کیمپ پر اپنی شادی کی تقریب منعقد کی تھی اور اپنے بچے کی پیدائش کے فوری بعد گاشربرم ٹوکو سر کرکے ایک مثال قائم کی تھی-

پاکستان میں پانی کی کمی ،سخت گرمی ،درجہ حرارت میں اضافہ خشک سالی کے خطرات منڈلانے…