پیمرا نے 24 نیوز چینل کا لائسنس معطل کردیا

0
46

اسلام آباد : پیمرا نے 24 نیوز چینل کا لائسنس معطل کردیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چینل 24 کی نیوز اور کرنٹ افیئرز کی نشریات جاری کردہ لائسنس اور قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کر دیں۔

پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سنٹرل میڈیا نیٹ ورک جاری شدہ لائسنس کے تحت ویلیو ٹی وی چینل پر انٹرٹینمنٹ سے متعلق مواد چلانے کا مجاز تھا جبکہ کمپنی تمام پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر 24 نیوز کے نام سے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز پر مبنی مواد نشر کر رہی ہے۔

 

پیمرا کے بارہا منع کرنے اور متعدد نوٹسز جاری کرنے کے باوجود سنٹرل میڈیا نیٹ ورک نے چینل نشریات میں نیوز و کرنٹ افیئرز سے متعلق پروگرام جاری رکھے۔

اس ضمن میں اتھارٹی نے 7 مئی 2020 کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا جس کے تحت کمپنی کو نیوز و کرنٹ افیئرز مواد کو فوری بند کرنے اور منظور شدہ انٹرٹینمنٹ مواد نشر کرنے کے احکامات جاری کیے تھے

ذرائع کےمطابق متعدد مواقع کی فراہمی کے باوجود چینل انتظامیہ پیمرا کے احکامات پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہی۔

Leave a reply