پیمرا کے باہر 24 نیوز کے صحافیوں‌پر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کا تشدد

0
48

پیمرا کے باہر 24 نیوز کے صحافیوں‌پر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کا تشدد

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پیمرا کے باہر پولیس اور پیمرا سیکورٹی اہلکاروں نے 24 نیوز چینل کے صحافیوں پر تشدد کیا ہے اور
پولیس اور پیمرا سیکیورٹی اہلکاروں کی ہوائی فائرنگ بھی کی ہے . 24 نیوز چنینل کے ملازمین اور صحافی چنیل کے لائسنس کے معطل کرنےپر حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے.
واضح رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چینل 24 کی نیوز اور کرنٹ افیئرز کی نشریات جاری کردہ لائسنس اور قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کر دیں۔

پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سنٹرل میڈیا نیٹ ورک جاری شدہ لائسنس کے تحت ویلیو ٹی وی چینل پر انٹرٹینمنٹ سے متعلق مواد چلانے کا مجاز تھا جبکہ کمپنی تمام پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر 24 نیوز کے نام سے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز پر مبنی مواد نشر کر رہی ہے۔

Leave a reply