پیمرا کا تمام ٹی وی چینلز، میڈیا ہاؤسز اور پروڈکشن ہاؤسز کو ڈراموں میں نشر ہونے والے مواد کا جائزہ لینے کا حکم

0
75

پیمرا نے سماجی اور مذہبی اقدار کے مخالف مواد نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے ڈرامے ،عشقیہ، اور ہم ٹی وی کے ڈرامے ،پیار کے صدقے ، کے نشر مکرر پر پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت پابندی عائد کردی۔

باغی ٹی وی: پیمرا نے نہ صرف اے آر وائے ڈیجیٹل، ہم ٹی وی بلکہ اور اے آر وائے زندگی اور ہم ستارے پر بھی نشر مکرر پر پابندی لگائی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق پیمرا نے اے آر وائے کو ڈرامہ سیریل ‘جلن’ کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر ڈرامے کے مواد کا جائزہ لینے کا بھی حکم دیا ساتھ ہی چینل کو خبردار کیا گیا کہ مذکورہ ڈرامے کے حوالے سے مزید شکایات موصول ہونے یا ڈرامے کے اسکرپٹ کو پاکستانی اقدار کے مطابق نہ بنایا گیا تو بصورت دیگر اس پر بھی پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

پیمرا نے کہا کہ ناظرین کی جانب سے ڈراموں میں دکھائے جانے والے بالخصوص مرکزی خیال پر تنقید کی جارہی ہے اور ناظرین مقدس رشتوں کی پامالی سے متعلق مواد نشر کرنے پر شدید چینی اور پریشانی کا اظہار کر رہے ہیں-

پیمرا نے کہا کہ ناظرین پاکستان سٹیزن پورٹل اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پیمرا کال سینٹر پر متعدد شکایات درج کرراہے ہیں۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پیمرا متعلقہ چینلز کو بارہا ان ڈراموں سے متعلق ناظرین کے تحفظات سے آگاہ کرچکا ہے اور پیمرا کی جانب سے ڈراموں میں نشر کیے جانے والے مواد کو معاشرتی، مذہبی، سماجی اور اخلاقی اقدار کے مطابق بنانے کی ہدایت کی گئی تھی ۔

پیمرا نے کہا کہ چینلز کی جانب سے ڈراموں کی اسکرپٹ میں بہتری نہ ہونے پر 18 اگست کو بھی ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا اور ڈراموں کا مواد پاکستان کے اقدار کے مطابق بنانے کی حتمی ہدایت کی تھی۔

پیمرا کی جانب سے تمام ٹی وی چینلز، میڈیا ہاؤسز اور پروڈکشن ہاؤسز کو ڈراموں میں نشر ہونے والے مواد کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے ساتھ ہی خبردار کیا گیا ہے کہ ڈرامے کی تیاری میں سرمایہ اور وقت صرف ہونے سے قطع نظر اگر اس کا مواد ملکی اقدار کے منافی اور ناظرین کی توقعات کے برعکس ہوا تو کسی وارننگ کے بغیر ڈرامے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

علاوہ ازیں پیمرا نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے فی الفور مستقبل میں بننے والے ڈراموں کے مواد پر نظرثانی کرنے کا بھی کہا ہے۔

پاکستانی ڈرامے مقدس رشتوں کی پامالی کے زمہ دار !!! جلن ڈرامے میں اخلاقی اقدار کو بری طرح سے پامال کیا جائے گا تحریر: غنی محمود قصوری

جیسے ٹریکٹر پر لگی ٹیپ کا ڈرائیور کو کوئی فائدہ نہیں ویسے ہی پی ٹی آئی کی آفیشل…

وہ ڈرامے جنہوں نے فنکاروں کو نئی پہچان اور شہرت دی

واہیات ڈرامے ٹویٹر پر ٹرینڈنگ میں کیوں؟

کیا پاکستانی ڈرامہ ’محبت تجھے الوداع‘ بالی وڈ فلم کی کاپی ہے؟

ابھی ایک ڈرامے کا ٹیزر دیکھا ، بہنوئی سے محبت جیسے قابلِ اعتراض موضوع پر بنایا گیا اور انکو اعتراض ارطغرل پر ہے، جنید سلیم

انتہائی کم عمر لڑکی کی بولڈ فلم پر حمزہ علی عباسی نیٹ فلیکس پر برہم ،سبسکرپشن کینسل کرنے کی دھمکی دے دی

ترکی کا نیٹ فلیکس کو کم عمر لڑکی کی بولڈ فلم ریلیز نہ کرنے کا حکم

 

Leave a reply