پیمرا حکومت کی سنسر شپ کی مشین بن چکی ہے ، شیری رحمٰن

0
30

پیمرا حکومت کی سنسر شپ کی مشین بن چکا ہے ، شیری رحمٰن

باغی ٹی وی : پیمرا کے ٹی وی چینلز کو لکھے خط پر نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے "ایڈوائیس” کے نام پر ٹی وی چینلز کو ڈکٹیشن حکومت کی آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے،

پیمرا حکومت کی سنسر شپ کی مشین بن چکا ہے، وفاقی کابینہ کی خبریں نا چلانا اب کیا اب عوامی مفاد میں شامل ہوگا؟ پیمرا وضاحت کرے کہ کیا وہ آزاد ادارہ ہے یا تحریک انصاف کا میڈیا سیل ہے؟ پیمرا میڈیا کی آزادی اور حقوق سلب کرنے میں حکومت صحولتکار نہ بنے،

شیری رحمان نے کہا کہ وفاقی کابینہ عوام، پارلیمان اور میڈیا کے سامنے جوابدہ ہے،وفاقی کابینہ کی کاروائی اور فیصلے رپورٹ کرنا میڈیا کا حق ہے، تباہی سرکار صرف اپنے حق میں خبریں چلاوانا چاہتی ہے،

پیمرا اپنی "ایڈوائیس” واپس لے اور معذرت کرے، سینیٹ میں پیمرا کی اس "ایڈوائیس” کی ضرور وضاحت مانگے گے،

Leave a reply