پنشنر حضرات تیار ہوجائیں ، حکومت کی نظر ان کے اوپر بھی لگ گئی

0
18

پنشنر حضرات تیار ہوجائیں ، حکومت کی نظر ان کے اوپر بھی لگ گئی

باغی ٹی وی : سرکاری ملازمین کی گریجویٹی اور پروویڈنٹ فنڈ پر بھی ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز آگئی. پینشنرز پر ساڑھے7 فیصد ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز دے دی گئی .تجویز آئی ایم ایف کی جانب سے دی گئی تھی.

ہر سال پنشنرز کو 300 ارب روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاتی ہے،ٹیکس لاگو ہونے سے وفاقی حکومت کو 18ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوگا،

آئندہ بجٹ میں تنخواہ دارطبقے پرکوئی نیاٹیکس نہ لگانےکی تجویز دی گئی ہے جب کہ تنخواہوں میں اضافے کے لیے47 ارب اضافی رکھے جانے کا امکان ہے۔

تنخواہوں اورپینشن کے لیے 95 ارب روپے اضافی مختص کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور پینشن میں اضافے کے لیے 47.7 ارب مختص کیے جانے کا امکان ہے جب کہ پینشن کے لیے بجٹ 527 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے

Leave a reply