پنجاب کے سینئروزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ آصف زرداری کا نام لیکر پی ٹی آئی سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، جلیل شردقپوری اور فیصل نیازی کی خرید و فروخت کس نے کی ؟ عمران نیازی نے تو حج پر گئے ہوئے الیاس چنیوٹی کو بھی نہ بخشا اور وہاں دس کی آفر کرا دی”.
حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کبھی لوٹا کریسی کی سیاست نہیں کی، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سب سے پہلے سیاسی لوٹے پیپلزپارٹی کیخلاف ہی ایجاد کیے گئے اور پیپلزپارٹی سب سے پہلے چھانگا مانگا سیاست کا نشانہ بنی”،آصف زرداری سافٹ ٹارگٹ اس لیے ہے کہ وہ مفاہمت کی سیاست کرتا ہے ، مسکرا کر ملتا ہے، پاکستان کے تمام سیاسی خانوادے آصف زرداری کی بات مانتے ہیں جبکہ عمران نیازی کی سیاست اسکے بالکل الٹ یعنی انتشار و انارکی کی سیاست ہے”
سیاست میں خرید و فروخت کا ماسٹر مائنڈ خود عمران خان ہے۔ رانا ثناء
پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب سے واپڈا ہاﺅس تک رانا فاروق سعید، فیصل میر اور حاجی میاں عزیز الرحمن چن کی قیادت میں “آصف علی زرداری زندہ باد ریلی” نکالی گئی ،جس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے سنیئر نایب صدر رانا فاروق سعید، حاجی میاں عزیز الرحمن چن، میاں شاہد عباس ایڈووکیٹ ، افنان صادق بٹ،نرگس خان،رانا اشعر نثار، احمد رضا شاہ، زوہیب بٹ اور خرم فاروق ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
زرداری اورشہبازنے لوٹی گئی رقم سے این آراو 2 حاصل کیا. عمران خان
اس موقع پر رانا فاروق سعید,فیصل میر،حاجی عزیز الرحمن چن اور میاں شاہد عباس سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور آصف علی زرداری سب پہ بھاری کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا فاروق سعید نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ کس طرح سے عمران خان نے حکومت بنانے کے لیئے لوگوں کے جہاز اور اے ٹی ایم کا استعمال کیا تھا پیسے اور خریدو فروخت کی سیاست کو تو تم نے شروع کیا تھا مگر الزام دوسروں پر لگاتے ہو سب کو علم ہے کہ آصف علی زرداری تو ایک زرداری قبائل سے تعلق رکھتے ہیں جن کے بڑے بھی اسمبلیوں کے ممبر رہے تم کیا تھے اور جو تمہارے لیئے آجکل بڑا بول رہا ہے جس کو ہم ڈبو کے نام سے جانتے ہیں اس کو سیاست میں لانے والے بھی آصف علی زرداری ہیں مگر جب لوٹ مار کرکے اس نے پیسے بنا لیئے تو آج وہ شخص بھی ان کے خلاف باتیں کررہا ہے انہوں نے کامیاب ریلی نکالنے پر فیصل میر مبارکباد بھی دی۔
فیصل میر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کل زرداری صاحب کے بارے میں جوبے وقوفوں والی ایک ٹویٹ کی کہ جس میں اس نے کہا کہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے آصف زرداری صاحب خرچہ کر رہے ہیں میں عمران خان سے پوچھنا چاہوں گا کہ کیا پنجاب میں پیپلز پارٹی حکومت بنا رہی ہے؟ جو زرداری صاحب خرچہ کریں گے پیپلز پارٹی کو بیگانی شادی میں عبد اللہ دیوانہ بننے کا کوئی شوق نہیں،ساری دنیا جانتی ہے کہ آپکا سب سے بڑا ڈاکو پرویز الہی وزیراعلی بننے کے لئے ایم پی ایز کو کروڑوں روپے دے رہا ہے پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کی اکثریت ق لیگ کا وزیراعلی نہیں چاہتی اور پرویز الہی کو ووٹ نہیں دینا چاہتی اسی لئے مونس الہی اور چوہدری شجاعت ڈکیتی کی اربوں روپے کی رقمیں ایم پی ایز میں بانٹ رہے ہیں۔
انہوں نے پوچھا کہ کیا جلیل شرقپوری اور فیصل نیازی کی خریدو فروخت میں پرویز الہی ملوث نہیں کیا حج پر گئے ہوئے الیاس چنیوٹ کو دس کروڑ کی آفر پی ٹی آئی نے نہیں کی کیا عمران خان کے چپڑاسی شیخ رشید کی خریدو فروخت کی ریکارڈنگ رنگے ہاتھوں نہیں پکڑی گئی تھی۔ فیصل میر نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں وہ judicial mind اپلائی کر کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کی طرف سے ممبران اسمبلی میں پیسے تقسیم کرنے کا نوٹس لے اور عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف اس سلسلے میں تحقیقات کے احکامات دے.
حاجی عزیز الرحمن چن نے کہاکہ آصف علی زرداری کل بھی سب پہ بھاری تھا اور آج بھی سب پہ بھاری ہے وہ لاہور آکر کیا بیٹھے ان کی ٹانگیں کاپنا شروع ہو گئی ہیں،ریلی میں پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد بالخصوص خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے ہاتھوں میں پارٹی کے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ ریلی میں آصف علی زرداری کا ایک قد آور پورٹریٹ بھی آوایزاں کیا گیا تھا۔