پیپلزپارٹی کے ایم پی اے جام اویس سمیت تین ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کردی
کراچی : پیپلزپارٹی کے ایم پی اے جام اویس سمیت تین ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کردی ۔
کراچی کی ملیرکورٹ نے ناظم جوکھیوقتل کیس میں پیپلزپارٹی کیایم پی اے جام اویس سمیت تین ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کردی ہے۔ملیرکورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی ،پولیس نے مرکزی ملزم رکن صوبائی اسمبلی جام اویس کو عدالت میں پیش کیا۔
جام اویس کی پیشی پر ملیرکورٹ میں وکلا نے جام اویس کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
جبکہ دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں نامزد مزید دو ملزمان مفرور ہیں، مفرور ملزمان سے متعلق تفتیش کرنی ہے، تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔جس پر عدالت نے ناظم جوکھیوقتل کیس میں جام اویس سمیت 3ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3دن کی توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے ۔