پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر کے گھر چوری کی واردات

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے، باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم ملزمان پییلزپارٹی کے مرکزی رہنما کے گھر داخل ہوئے اور پورے گھر کی تلاشی لیتے ہوئے لاکر توڑ کر نقدی اور زیورات اڑا لئے، ملزمان سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ پی پی رہنما تاج حیدر کے گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے، پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے گھرایک ماہ میں یہ دوسری چوری کی واردات ہوئی ہے، پی پی لیڈر نے اس چوری کی واردات کا مقدمہ درج کروا دیا ہے،